ابنا: مغربی اور عربی ذرائع ابلاغ نےحماہ میں 100 شہریوں کی ہلاکت کی خبر شائع کی جو غلط اور بے بنیاد ہے شامی ذرائع کے مطابق شام کے شہر حماہ میں مغربی اور عربی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حکومت کی حمایت کرنے والے خاندان کی 9 خواتین اور بچوں کو ہلاک کیا ہے۔
دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی الحولہ میں 100 سے زآئد افراد کو ہلاک کیا تھا اور مغربی میڈيا نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری بھی شامی حکومت پر عائد کردی تھی جو بعد میں غلط ثابت ہوئی شامی ذرائع کے مطابق امریکہ ، سعودی عرب، قطر ، ترکی اور بعض دیگر یورپی ممالک شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مسلح دہشت گردوں کو فوجی امداد فراہم کررہے ہیں۔ شام میں سرگرم دہش ت گردوں کے ساتھ القاعدہ دہشت گرد بھی شامل ہوگئے ہیں۔....... /169